گلو بٹ نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی

گلو بٹ نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی
گلو بٹ نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے گلو بٹ نے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔ گلو بٹ نے وکیل کے توسط سے جوڈیشل میجسٹریٹ کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے وہ قابل ضمانت ہیں، اس لئے ٹرائل مکمل ہونے تک اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے مدعی کا موقف سننے کے بعد پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کی سرپرستی میں کئی گاڑیو ںکے شیشے توڑے اور وہاں موجود کھوکھوں اور دکانوں کے تالے توڑ کر ان دکانوں میں لوٹ مار کی تھی۔

مزید :

لاہور -