فٹبال ورلڈ کپ:ارجنٹینا نے بیلجیئم کو شکست دیکر 24سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی

فٹبال ورلڈ کپ:ارجنٹینا نے بیلجیئم کو شکست دیکر 24سال بعد سیمی فائنل میں جگہ ...
فٹبال ورلڈ کپ:ارجنٹینا نے بیلجیئم کو شکست دیکر 24سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)ارجنٹینا نے بیلجیئم کو شکست دیکرفٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔برازیل میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے بیلجیئم کو شکست دیکر24سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، کھیلے کے پہلے ہاف کے 8ویں منٹ میں ارجنٹینا کے فٹبالر گونز الوہیگوئن نے میچ کا واحد گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ میچ کے آخر تک بر قرار رکھی ، بیلجیئم کی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی اورارجنٹیناکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ ایونٹ کا چوتھا کوارفائنل نیڈر لینڈ اور کوسٹار یکا کے درمیان کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے فاتح سے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ ہوگا

مزید :

کھیل -