سائٹ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک,دھماکہ خیز مواداور دستی بم برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ میٹروول میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک فرار ہو گیا ہے ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سائٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا ، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،رینجرز کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا ، دہشت گردوں نے میٹروول کے قریب ضیاءموڑ میں ایک گھر میں پناہ لے رکھی تھی ، رینجرز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گھر سے مقناطیسی آئی ای ڈیز ،دھماکہ خیز مواد ، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے ۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سائٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔