Meat Oneکی مصنوعات اسلام آباد میں بھی دستیاب

Meat Oneکی مصنوعات اسلام آباد میں بھی دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پ ر) صاف اورمعیاری گوشت فروخت کرنے والی چین Meat One نے اسلام آباد کے علاقے جناح سپر مارکیٹ میں اپنے پہلے آﺅٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا۔اس آﺅٹ لیٹ کا افتتاح پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر Mr. Peter Heywardنے کیا۔ اس پر مسر ت موقع پر Meat Oneکی پیرنٹ (parent) کمپنی الشہیرکارپوریشن کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی 60اقسام فراہم کرنے والی یہ میٹ چین کراچی میں پہلے ہی مقبول ہے، جہاںاس کی 12برانچیں موجود ہیں۔اب Meat Oneپاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی اپنے آو¿ٹ لیٹ قائم کررہا ہے اور اس سلسلے میں گذشتہ مہینے لاہور میں بھی اس کے آو¿ٹ لیٹ کا افتتاح کیا جاچکا ہے۔ Meat Oneتازہ اور معیاری گوشت کی مصنوعات فراہم کرنے کے لحاظ سے ایک معروف نام ہے۔ اس کی پیرنٹ (parent) کمپنی الشہیرکارپوریشن کو کھانے کی حفاظت اور معیار کے حوالے سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرURSکی طرف سے SAFE Food 2009کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ اس موقِع پر الشہیر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسرعدنان احمد نے کہا کہ ”ہماری کمپنی میں اعلیٰ معیار کے تمام تقاضوں کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔ جس میں جانوروں کو اینٹی بائیوٹکس اور ہارمونز استعمال کیے بغیر قدرتی انداز میں پالا جاتا ہے اور جدید ذبح خانوں میں حلال طریقے سے ذبح کرنے کے بعدان کے گوشت کو 0سے5 ڈگری سیلسیئس کے درجہ¿ حرارت پر رکھا جاتا ہے تا کہ اسے بیکٹیریا سے محفوظ رکھا جاسکے۔
 ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم فریز کی ہوئی مصنوعات کے بجائے تازہ گوشت فراہم کریں تاکہ لوگوں کو اپنے گھروں پر صحت بخش اور مزیدار گوشت مل سکے۔“اس حوالے سے الشہیر کارپوریشن کے چئیرمین اور سی ای او جناب کامران احمد خلیلی نے کہا کہ ”کراچی اور لاہور میں Meat Oneکی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین معیار اور ذائقہ فراہم کرتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم عوام کو گوشت کی صاف اور تازہ مصنوعات فراہم کریں۔ گذشتہ سال کے دوران گوشت کی ایسی مصنوعات کی مانگ میں کافی اضافہ ہوچکا ہے، اس بات کو مدّ ِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اپنی مصنوعات متعارف کروانے کا یہ بہترین وقت ہے، تاکہ مارکیٹ میں دستیاب عام گوشت کے برعکس شہریوں کو صحت بخش اور تازہ گوشت فراہم کیا جاسکے۔ “ پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنے اس موقِع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”میں Meat One اور الشہیر کارپوریشن کو اسلام آباد میں بھی اس شاندار سہولت کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کی سپلائی چین نیٹ ورک بہت متاثر کن ہے جو اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کو بہترین معیار کا گوشت فراہم کیا جائے۔مجھے خاص طور پر اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستانی صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی Meat Oneکی مصنوعات میں اعلیٰ معیار کا آسٹریلوی بیف بھی شامل ہے ۔ گوشت کی اس طرح کی دکانیں دنیا بھر میں موجود ہیں اور مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں بھی ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔“Meat Oneکراچی میں اپنے موجودہ ذبح خانے کے علاوہ جلد ہی لاہور میںبھی ایک ذبح خانہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔Meat One نے حال ہی میں PAMCO کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے بدلے Meat Oneکو PAMCO کے ذبح خانوں اور سرد خانوں تک رسائی حاصل ہو گی۔الشہیرکارپوریشن کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی جانب سے2009-10,2010-11, 2012-13اور 2013-14 میں ©©'Best Emerging Brand Award', Safe Food Award 2009اور Best Export Performanc Award سے نوازاجا چکا ہے۔الشہیر کارپوریشن UAE ، اومان ، بحرین، کویت اور سعودی عرب میں بھی گوشت فروخت کرتی ہے۔ غذا ئی سیکٹر میں سربراہی حیثیت قائم کرنے کا عزم رکھتے ہوئے الشہیرکارپوریشن پورے پاکستان میں Meat Oneکے کئی آو¿ٹ لیٹس کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے

مزید :

کامرس -