ازدواجی فرائض کی ادائیگی کیلئے پیٹ خالی ہونا چاہیے یا بھرا ہوا؟ماہرین نے بتادیا

ازدواجی فرائض کی ادائیگی کیلئے پیٹ خالی ہونا چاہیے یا بھرا ہوا؟ماہرین نے ...
ازدواجی فرائض کی ادائیگی کیلئے پیٹ خالی ہونا چاہیے یا بھرا ہوا؟ماہرین نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)خالی پیٹ کام کرتے ہوئے کافی دشواری کا سامنا رہتا ہے لیکن کچھ کام ایسے بھی ہیں جو صرف خالی پیٹ ہی کرنے چاہیں کہ اس طرح ہماری کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور نتیجہ بھی شاندار رہے گا۔
میڈیکل ڈیلی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے لئے خالی پیٹ رہنا اچھی بات ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھرے ہوئے پیٹ کی وجہ خون کا زیادہ بہاؤہمارے جسم معدے کی طرف ہوتا ہے اورتمام توانائی وہاں صرف ہوتی ہے جوکہ ازدواجی عمل میں اچھی بات نہیں ۔
اسی طرح اگر آپ کو کوئی فیصلہ کرنا مقصود ہوتو ہمیشہ خالی پیٹ کریں۔ایک ولندیزی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے خالی پیٹ ٹیسٹ دیا ان کی کامیابی 50فیصد تھی جبکہ کھانا کھاکر ٹیسٹ دینے والے افراد کی کامیابی کی شرح 40فیصد تھی۔
کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ خالی پیٹ ورزش کرنے زیادہ فائدہ ہوتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاہے آپ کھانے کے بعد جم جائیں یا پہلے فرق نہیں پڑتا اور حراروں کی ایک جیسی مقدار ہی استعمال ہوتی ہے۔
ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاپنگ کرنے کے لئے خالی پیٹ ہرگز نہیں جانا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم خالی پیٹ شاپنگ کرنے جائیں تو ہمارے جسم کی کارکردگی زیادہ اچھی نہ ہوگی اور ہم ضرورت سے زیادہ وقت اور توانائی اس پر صرف کریں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -