کیا آپ سے بات کرنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے؟ اب اس موبائل ایپ کے ذریعے باآسانی پتہ لگاسکتے ہیں

کیا آپ سے بات کرنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے؟ اب اس موبائل ایپ کے ذریعے باآسانی ...
کیا آپ سے بات کرنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے؟ اب اس موبائل ایپ کے ذریعے باآسانی پتہ لگاسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) یہ پتہ چلانا یقینا کوئی آسان کام نہیں ہے کہ آپ سے بات کرنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے یا سچ، لیکن اب ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک ایسی سمارٹ فون ایپ کی تیاری شروع کردی ہے کہ جسے استعمال کرتے ہوئے آپ جھوٹ بولنے والے کو باآسانی پکڑسکتے ہیں۔
یہ ایپ چہرے کی جلد میں خون کے بہاﺅ کی پیمائش کرکے اندازہ لگالیتی ہے کہ کوئی شخص جھوٹ بول رہا ہے یا سچ۔ یہ ایپ کینیڈا کی کمپنی نیورالوجکس تیار کررہی ہے اور اس کا نام ”ٹرانس ڈرمل آپٹیکل امیجنگ“ رکھا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کے جذبات ہمارے چہرے کی جلد میں خون کا مختلف بہاﺅپیدا کرتے ہیں، اور جب کوئی جھوٹ بول رہا ہو تو خون کے بہاﺅ میں تبدیلی آجاتی ہے۔ یہ ایپ فون کے کیمرے کے ذریعے چہرے کی جلد کی رنگت میں ہونے والی تبدیلی کو نوٹ کرے گی اور اس سے اندازہ لگائے گی کہ خون کے بہاﺅ میں کس نوعیت کی تبدیلی ہوئی ہے۔

وہ 7 کام جو کوئی مرد کرے تو اس کی اہلیہ بے حد خوش ہوجاتی ہے
نیورو سائنٹسٹ کانگ لی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ اساتذہ، والدین اور سچی محبت کے متلاشی نوجوانوں کی بھی مدد کرسکتی ہے۔ والدین اس کی مدد سے معلوم کرسکتے ہیں کہ ان کا بچہ سچ بول رہا ہے یا نہیں، اسی طرح اساتذہ بھی اپنے طالبعلموں کا جھوٹ پکڑسکتے ہیں، جبکہ رومانوی ملاقات کے دوران کوئی نوجوان اس ایپ کی مدد سے دیکھ سکتا ہے کہ اس کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرنے والے محبوب کے دل میں سچ ہے یا جھوٹ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ ایپ اتنی درست نہیں ہوگی کہ اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے یا عدالتیں جھوٹ پکڑنے والی مشین کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکیں، البتہ عام لوگوں کے استعمال کے لئے یہ بہترین ثابت ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -