’یہ اُن امریکیوں کیلئے تحفہ ہے جو۔۔۔‘ شمالی کوریا کے سربراہ نے نئے میزائل کے تجربے کے ساتھ ہی امریکیوں کو ایسی گالی نکال دی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، جان کر آپ کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں گے

’یہ اُن امریکیوں کیلئے تحفہ ہے جو۔۔۔‘ شمالی کوریا کے سربراہ نے نئے میزائل ...
’یہ اُن امریکیوں کیلئے تحفہ ہے جو۔۔۔‘ شمالی کوریا کے سربراہ نے نئے میزائل کے تجربے کے ساتھ ہی امریکیوں کو ایسی گالی نکال دی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، جان کر آپ کے بھی گال شرم سے لال ہوجائیں گے

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا کے خلاف حتمی قدم اٹھانے کی دھمکیاں دیتے آ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اگر شمالی کوریا نے کوئی ایٹم بم یا میزائل کا تجربہ کیا تو اس پر چڑھائی کر دی جائے گی لیکن شمالی کوریا نے گزشتہ روز، 4جولائی کو نہ صرف بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا ہے بلکہ شمالی کورین حکمران کم جونگ ان نے امریکیوں کوغلیظ گالی بھی دے ڈالی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کامیاب میزائل تجربہ کرنے کے بعد کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ”یہ میزائل تجربہ ’حرامی امریکیوں ‘ (American Bastards)کے لیے ایک تحفہ ہے۔ 

جب ہم نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے تو بھارت یہ کام کر رہا تھا، اسرائیلی میڈیا نے بھارت کا پول کھول دیا

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’ہواسونگ 14کا تجربہ صوبے نارتھ فیونگن میں ایک مقام پر کیا۔ میزائل فضاءمیں 2800کلومیٹربلند تک گیا اور تجربے کے مقام سے 934کلومیٹر دور بحرجاپان میں جا کر گرا۔ یہ میزائل امریکی ریاست الاسکا تک مار کر سکتا ہے۔ شمالی کورین حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل بہت بڑے سائز کے اور بھاری ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس تجربے پر امریکہ کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ ”اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔“واضح رہے کہ کچھ دن قبل امریکہ اور جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کی مشترکہ مشقیں کی تھیں، جن کے جواب میں شمالی کوریا نے یہ تجربہ کر ڈالا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -