لیہ میں ٹریفک حادثہ، عورتوں اور بچوں سمیت 15افراد ہلاک،20زخمی

لیہ میں ٹریفک حادثہ، عورتوں اور بچوں سمیت 15افراد ہلاک،20زخمی
لیہ میں ٹریفک حادثہ، عورتوں اور بچوں سمیت 15افراد ہلاک،20زخمی

  

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیہ میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت15افراد ہلاک جبکہ20کے قریب زخمی ہوگئے۔

سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات، آزاد کشمیر حکومت نے انٹری پوائنٹس پر خوش اخلاق پولیس اہلکار تعینات کردئیے

ریسیکو حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی بس کروڑ لال عیسن قصبے کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔جس کے باعث 15افراد ہلاک جبکہ 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال متنقل کیا جب کہ بعض شدید زخمی افراد کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا ۔ مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : لیّہ