”اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو ان کیساتھ شامل ہوں گے۔۔۔؟“ مولانا فضل الرحمان نے اس سوال کا ایسا جواب دیدیا جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے، جان کر نواز شریف اور زرداری تو کیا عمران خان بھی اپنے ہوش کھو بیٹھیں

”اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو ان کیساتھ شامل ہوں گے۔۔۔؟“ مولانا فضل ...
”اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو ان کیساتھ شامل ہوں گے۔۔۔؟“ مولانا فضل الرحمان نے اس سوال کا ایسا جواب دیدیا جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے، جان کر نواز شریف اور زرداری تو کیا عمران خان بھی اپنے ہوش کھو بیٹھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیت اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی صورت میں حکومت میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فٹ پاتھ پر بیٹھا فقیر، ایک لڑکی ہر روز اس کے پاس سے گزرتی تھی، پھر ایک دن فقیر نے ایک کاغذ پکڑا دیا، اسے پڑھ کر دنگ رہ گئی، اس میں کیا لکھا تھا؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان حامد میر نے سوال پوچھا کہ ”اگر معلق پارلیمینٹ آتی ہے تو پھر کیا ہو گا، اگر پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے پاس کچھ سیٹیں آ جاتی ہیں تو پھر آپ کس کیساتھ جائیں گے؟“ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا ”کس کیساتھ جائیں گے کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکتا لیکن شائد ایسی صورتحال بنے کہ ہم مخلوط حکومت کی طرف جائیں۔“
اس پر میزبان حامد میر نے کہا ”اگر عمران خان وزیراعظم ہوں تو ان کیساتھ تو آپ شامل نہیں ہوں گے“ جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا ”سیاسی جماعتیں اپنے حالات اور ملک کے حالات کو سمجھتی بھی ہیں اور اس سے چشم پوشی بھی نہیں کر سکتیں۔ بعض دفعہ ایسے حالات آ جاتے ہیں تو پھر آپ کو کچھ گنجائشیں رکھنا ہوں گی کیونکہ ڈیڈلاک پیدا کرنا تو ملک کیلئے نقصان دہ ہو گا۔ ایسی صورتحال میں سارے ’اگر‘ کا جواب نہیں دے سکتا کیونکہ احتمالات کی بات ہوتی ہے لیکن اصول کی بات یہی ہے کہ اگر آپ ایسے حالات سے دوچار ہو جاتے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو ملک کی بہتری کیلئے کچھ گنجائشیں ضرور رکھنا پڑیں گی۔“