رحیم یار خان، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم،6 مسافرجاں بحق

رحیم یار خان، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم،6 مسافرجاں بحق
رحیم یار خان، قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم،6 مسافرجاں بحق

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور9 شدید زخمی ہوگئے۔

فتح پور پنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، موٹروے اور پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا، حادثہ موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان