رشتے کےتنازع پر گھرپردستی بم حملہ ، 2 افرادزخمی

05 جولائی 2018 (10:02)

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ کے علاقہ سیوان کلی شکورمیں ملزمان ایک گھر پر 2 دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ۔ دستی بم حملے میں 2 افرادزخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق گھرپر 2 دستی بم حملے کا واقعہ رشتہ کے تنازع کے باعث پیش آیا جبکہ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گھرپر 2 دستی بم پھینکے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں