تحریک انصاف آج چارسدہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج چارسدہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
تحریک انصاف آج چارسدہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آج چارسدہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جلسے سے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج چارسدہ میں پنڈال سجائے گی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،تحریک انصاف کی قیادت کیلئے 80 فٹ لمبااور20 فٹ چوڑاسٹیج تیار کر لیا گیاجبکہ پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں اس کے علاوہ جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ،شرکا کا لہو گرمانے کیلئے پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /چارسدہ