A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

افتخار چودھری کی نواب کالاباغ سے ملاقات، امیدوار کی حمایت کیلئے درخواست

افتخار چودھری کی نواب کالاباغ سے ملاقات، امیدوار کی حمایت کیلئے درخواست

Jul 05, 2018 | 11:42:AM

میانوالی (ویب ڈیسک) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے گزشتہ روز نواب آف کالاباغ نواب ملک وحید خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر این اے 95 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب بلوچ بھی سابق چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ افتخار محمد چوہدری نے نواب ملک وحید خان سے اپنے امیدوار کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہاں کے سیاستدانوں نے ہمیشہ اس حلقے کو پسماندہ رکھا۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ایوان فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، دو دن بعد پتہ چل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بطور چیف جسٹس وہ اللہ کے بندوں کی خدمت کرتے رہے۔ نواب آف کالاباغ ملک وحید خان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے بعد میں بتائیں گے۔

یاد رہے اس حلقہ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی امیدوار ہیں اور نواب آف کالاباغ ٹکٹ نہ ملنے پر ان سے ناراض ہیں اور ان کے بیٹے ملک امیر محمد خان قومی اور صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار ہیں۔

دریں اثناءسابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مدمقابل امیدوار کی رہائش گاہ پر اپنی پارٹی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگ لیے۔ این اے 95 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد قریشی نے میانوالی کے دورے پر آئے ہوئے افتخار چوہدری کو اپنی رہائش سکندر آباد مدعو کیا تھا۔ افتخار چوہدری نے اپنے خطاب میں حاضرین کو اپنی پارٹی کے امیدوار عبدالوہاب بلوچ کو ووٹ دینے کی درخواست کر ڈالی جس پر مدمقابل امیدوار ڈاکٹر خالد قریشی ہنستے اور تالیاں بجاتے رہے۔

مزیدخبریں