ناجائز تعلقات، پنچایت نے 8 سالہ بچی ونی کردی

ناجائز تعلقات، پنچایت نے 8 سالہ بچی ونی کردی
ناجائز تعلقات، پنچایت نے 8 سالہ بچی ونی کردی

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پنچایت نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر غریب کی 8 سالہ بیٹی ونی کردی، منحرف ہونے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ دینا ہوگا، پولیس نے سرپنچ سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ٹھل حمزہ کے رہائشی عطاءوینس کو شک تھا کہ اس کے رشتہ دار جان محمد کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات قائم ہیں جس پر عطاءنے پنچایت بلالی جس میں عطاءوینس، گل بہار، افضل، سراج، غلام یٰسین سمیت دیگر بااثر افراد بھی پنچایت میں شامل ہوئے جنہوں نے جرم کی پاداش میں جان محمد کی 8 سالہ بیٹی سپنا کو عطا للہ کے 8 سالہ بیٹے گل فراز کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا اور جان محمد کی والدہ حمید مائی زوجہ نور محمد سے اشٹام کراای کہ جان محمد سپنا یا پھر بھانجی سات سالہ سدرہ کو گل فراد کو دینے کا پابند ہوگا اگر اس فیصلے سے منحرف ہوگا تو جرمانہ ادا کرے گا۔

پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے مطابق دو ملزمان سرپنچ کو گرفتار کرلیاگ یا، دس ملزمان نے عبوری ضمانت کرالی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان