جاﺅ اپنے باپ کو بھیجو، زاہد حامد کے بیٹے کو الیکشن مہم میں مزاحمت کا سامنا
سیالکوٹ (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کے بیٹے علی زاہد کو دوران انتخابی مہم چوبارہ میں گاﺅں کے مکینوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد جو کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کے بعد عوامی غصہ کے باعث انتخابی معرکہ سے باہر ہیں اور بیٹے کی مہم میں جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ گزشتہ روز ان کے بیٹے علی زاہد سے ایک بزرگ محمد شریف نے پوچھا کہ تم ہمارے گاﺅں میں کیا لینے کے لئے آئے ہو، جاﺅ چلے جاﺅ، تمہارے لئے ہمارے پاس ووٹ نہیں، جاﺅ! اپنے باپ زاہد حامد کو بھیجو جو ایم این اے بننے کے بعد پانچ سال ہمیں نظر نہیں آیا۔