میراشاہ محمودقریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفادکی خاطرناراض کارکنوں اوررہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا:جہانگیر ترین

میراشاہ محمودقریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفادکی خاطرناراض کارکنوں ...
میراشاہ محمودقریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفادکی خاطرناراض کارکنوں اوررہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا:جہانگیر ترین

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہناہے کہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں، میراشاہ محمودقریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفادکی خاطرناراض کارکنوں اوررہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ نوازشریف کی پارٹی سے امیدواراورکارکن بھاگ رہے ہیں اور نوازشریف گرفتاری سے ڈرتے ہیں،اس لیے لندن جاکرچھپ گئے،میاں صاحب وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں، میراشاہ محمودقریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفادکی خاطرناراض کارکنوں اوررہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا ،عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں کامیاب ہوگی۔مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ایک بارش نے شہبازشریف کے ترقیاتی منصوبوں کاپول کھول دیا،ایک بارش سے ان کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

مزید : سیاست /قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں