روزانہ یہ قدرتی چیز کھانے سے مردانہ طاقت میں 20 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، سائنسدانوں نے مردوں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا

روزانہ یہ قدرتی چیز کھانے سے مردانہ طاقت میں 20 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، ...
روزانہ یہ قدرتی چیز کھانے سے مردانہ طاقت میں 20 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے، سائنسدانوں نے مردوں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) خشک میوہ جات کے متعدد طبی فوائد سے ہم آگاہ ہے تاہم اب سائنسدانوں نے مردوں کے لیے ان کا ایک ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مرد انہیں اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”بادام، بُندق (Hazelnut) اور اخروٹ مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر (60گرام)بادام، اخروٹ اور بُندق کھانے سے مردوں کی جنسی طاقت میں 20فیصد کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ “
سپین کی روویرا آئی ورجل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 18سے 35سال عمر کے 119صحت مند مردوں پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان مردوں کی جنسی طاقت کے ٹیسٹ کیے اور پھر انہیں دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک کو 14ہفتے تک روزانہ 60گرام بادام، اخروٹ اور بُندق کھانے کو کہا جبکہ دوسرے گروپ کو اپنی معمول کی خوراک جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ 14ہفتے بعد جب ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جس گروپ کے مرد مذکورہ خشک میوے کھاتے رہے تھے ان سپرمز کی تعداد 16فیصد زیادہ ہو چکی تھی۔ اس کے علاوہ ان کے سپرمز کے متحرک ہونے میں 6فیصد اور تادیر زندہ رہنے کی صلاحیت میں 4فیصداضافہ ہوا اور ان کی ہیئت بھی ایک فیصد بہتر ہو گئی۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر البرٹ سیلس ہیوٹس کا کہنا تھا کہ ”خشک میوہ جات میں اومیگا 3فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فولیٹ پائے جاتے ہیں جو مردوں کے سپرمز کی مقدار اور صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ایسے مرد جنہیں اولاد کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے انہیں ان کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔“