پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ کی شکل ہی بدل دی، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار مگر آسٹریلیا کون سے نمبر پر چلی گئی؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ کی شکل ہی بدل دی، پاکستان کی ...
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ کی شکل ہی بدل دی، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار مگر آسٹریلیا کون سے نمبر پر چلی گئی؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے کر ناصرف ہار کا بدلہ لے لیا ہے بلکہ ٹی 20 رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کو تیسرے نمبر پر ’پھینک‘ دیا ہے۔سہ ملکی سیریز میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو ان کیساتھ شامل ہوں گے۔۔۔؟“ مولانا فضل الرحمان نے اس سوال کا ایسا جواب دیدیا جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے، جان کر نواز شریف اور زرداری تو کیا عمران خان بھی اپنے ہوش کھو بیٹھیں 

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن 131 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن بھی مضبوط کر لی ہے جبکہ آسٹریلیا اس شکست کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے اور بھارت کو دوسری پوزیشن مل گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آج جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان 131 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور بھارت 125 پوائنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا 124 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبرپر پہنچ گئی ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل