”فضل الرحمان کا نام ڈیزل غلط رکھ دیا، صحیح نام۔۔۔“ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو کون سا نیا نام دیا ہے؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

Jul 05, 2018 | 19:45:PM

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے سلسلے میں شہر شہر جلسہ کر رہے ہیں جس دوران وہ اپنے مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ کی شکل ہی بدل دی، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار مگر آسٹریلیا کون سے نمبر پر چلی گئی؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی 

آج انہوں نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ایسا نیا نام دیدیا کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مولانا فضل الرحمان کا نام ’ڈیزل‘ غلط رکھ دیا ہے۔ فضل الرحمان کا اصل نام ’مقناطیس‘ ہے کیونکہ جدھر اقتدار ہوتا ہے، وہ مقناطیس ادھر ہی جا کر جڑ جاتا ہے، جو کوئی بھی اقتدار میں ہوتا ہے، فضل الرحمان ’مقناطیس‘ اس کیساتھ جڑ جاتا ہے۔

مزیدخبریں