امریکہ 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، آفٹرشاکس کتنے آئے؟ جان کر آپ توبہ توبہ کریں گے

امریکہ 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، آفٹرشاکس کتنے آئے؟ جان کر آپ توبہ ...
امریکہ 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، آفٹرشاکس کتنے آئے؟ جان کر آپ توبہ توبہ کریں گے

  


لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی حصے میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے کا مرکزہالی ووڈ فلموں کے حوالے سے پہچانے جانے والے شہرلاس اینجلس سے 150 میل دور تھا۔ امریکن جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 4 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت بالترتیب 4 اعشاریہ 7، ساڑھے تین، 3 اعشاریہ 8 اور 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ۔ لاس اینجلس میں زلزلے کے باعث زمین گھومتی ہوئی محسوس ہوئی اور چند سیکنڈز تک بڑی عمارتیں بری طرح لرزتی رہیں۔شہر میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا اور اس کا فرش ٹوٹ گیا۔ اپنے جوئے خانوں اور نائٹ کلبز کے حوالے سے مشہور شہر لاس ویگاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہاں بعض عمارات میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ پانی اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے، مذکورہ شہر میں زلزلے کے بعد 25 آفٹر شاکس آئے جن کی وجہ سے نقصان ہوا ہے تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ کیلی فورنیا میں آنے والے زلزلے کے باعث کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /ماحولیات