ایل ڈی اے کی سکیموں کے پلاٹوں کا ریکار ڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

  ایل ڈی اے کی سکیموں کے پلاٹوں کا ریکار ڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمدعثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے سکیموں میں واقع پلاٹوں کے بارے میں تمام معلومات کمپیوٹرائزکی جائیں اور اس مقصد کے لئے سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کو استعمال کر کے موبائیل ایپلی کیشن تیار کی جائے اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاجائے۔گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں‘تعمیراتی قواعد پر عمل درآمد‘کمرشلائزیشن کی صورتحال اور ایل ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کے بارے میں معلومات ڈیجیٹائز کی جائیں اور اس تمام ڈیٹا کو جیو گرافک انفارمیشن سسٹم سے منسلک کیاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کا رد عمل اور ان کی رائے معلوم کرنے کے لئے بھی موبائیل ایپلی کیشن کا استعمال کیاجائے۔ دریں اثنا پنجاب اربن یونٹ کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمدعثمان معظم سے ملاقات کی۔

 اورا نہیں شہر کے مختلف علاقوں اور رہائشی سکیموں کے سیٹلا ئٹ امیج اور جیو میپنگ سمیت متعدد امور پر تکنیکی معاونت کے بارے میں بریفنگ دی اور اپنے تعاون کی پیش کش کی تاکہ ایل ڈی اے ان علاقوں کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے لئے اس ڈیٹا کو استعمال کر سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کمپیوٹ%C�� C54�%8�9%4%�992�%0�2�� %0%˜E24�%8 A€�� %4%�9A5�%0�2�%2%�041%E�0�″ %5%��C5A�%�‘ڈائریکٹر کمرشلائزیشن شکیل انجم منہاس‘ڈائریکٹر ریکوری خواجہ محمد علی‘چیف میٹرو پولیٹن پلانر اظہر علی اور ٹاؤن پلاننگ اور میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -