’’ فرعون 3 سے 4 ماہ میرے گھر پر رہا، میرا شوہر جیل میں ہے اور۔ ۔ ۔‘‘ کراچی سے خطرناک ترین عورت پکڑی گئی

’’ فرعون 3 سے 4 ماہ میرے گھر پر رہا، میرا شوہر جیل میں ہے اور۔ ۔ ۔‘‘ کراچی سے ...
’’ فرعون 3 سے 4 ماہ میرے گھر پر رہا، میرا شوہر جیل میں ہے اور۔ ۔ ۔‘‘ کراچی سے خطرناک ترین عورت پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتار سہولت کار خاتون سکینہ ناز کا وڈیو بیان منظر عام پر آ گیا۔

ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ ممتاز عرف فرعون 3 سے 4 ماہ میرے گھر پر رہا اور میرا بھائی زین بھی شیخ ممتاز کے ساتھ رہا تھا، ملزمہ نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ شیخ ممتاز 2017 جون میں جیل سے فرار ہوا تھا، میرا شوہر افروز بھی 3 سال سے سکھر جیل میں ہے، میرے شوہر سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا، اس نے بتایا کہ اورنگی ٹائون میں ہونے والی پولیس کلنگ میں شیخ ممتاز بھی تھا، سی سی ٹی وی میں شیخ ممتاز موٹر سائیکل پر پیچھے نظر آ رہا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ واردات کے بعد موٹرسائیکل ایک دکان سے گھر منتقل کی گئی جو بعد میں پولیس نے ان کے گھر سے برآمد کر لی، اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ شیخ ممتاز عرف فرعون جیل سے فرار ہو کر افغانستان چلا گیا تھا اور پھر شیخ ممتاز نے واپس کراچی آ کر اپنا گروپ متحرک کیا تھا۔

پولیس کے مطابق حالیہ پولیس کلنگ میں شیخ ممتاز کا گروپ ملوث تھا، گروپ کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزموں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔