محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواﺅں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہاہے ، اگلے ہفتے سے مون سون کی ہواﺅں میں شدت کا امکان ہے ، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ اوراتوار کےدوران لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے جبکہ اس کے علاوہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ہفتہ اوراتوارکےدوران پشاور،مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،کوہاٹ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آج درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر کے بعد دھوپ نکل سکتی ہے جبکہ 6جولائی کی صبح لاہوراورگرد ونواح میں بارش ہونے امکان ہے۔

مزید : ماحولیات