رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد خورشید شاہ نے عوام اور سیاسی کارکنان کو مشورہ دیدیا

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد خورشید شاہ نے عوام اور سیاسی کارکنان کو مشورہ ...
رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد خورشید شاہ نے عوام اور سیاسی کارکنان کو مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ویب  ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سیاسی ورکرز اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت اپنی گاڑیوں، خصوصاً گاڑیوں کی ڈگی چیک کرلیا کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل کی ہوا نہیں کھائی لیکن ہمیں جیل جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے وہ اپنی گاڑیوں کی ڈگی چیک کر کے گھر سے نکلا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں جیل میں ڈالنے سے عوام کو سہولت ملتی ہے تو پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیں، گرفتاریاں صرف عمران خان کی ناکامیاں چھپانے کے لئے ہیں۔خورشید شاہ نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کسی ایک منصوبے کا بتا دے جو انہوں نے شروع کیا ہو، عمران خان ایک سال میں کون سی تبدیلی لائے،مہنگائی کی شرح میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جو چیز ایک روپے کی تھی، آج ڈھائی روپے کی ہے۔

مزید :

سیاست -