دبئی کے حکمران کی بیگم گھر سے کیوں بھاگ گئیں؟ برطانوی اخبار نے شہزادی پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

دبئی کے حکمران کی بیگم گھر سے کیوں بھاگ گئیں؟ برطانوی اخبار نے شہزادی پر ...
دبئی کے حکمران کی بیگم گھر سے کیوں بھاگ گئیں؟ برطانوی اخبار نے شہزادی پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے 69سالہ حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کی 45سالہ اہلیہ شہزادی حیاءبنت الحسین کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات سے فرار ہو کر جرمنی چلی گئی تھیں اور اب وہ مبینہ طور پر لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے ملک سے فرار ہونے کی کئی وجوہات میڈیا میں بیان کی جا رہی ہیں اور اب برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ نے اس کی ایک اور وجہ بیان کرتے ہوئے شہزادی حیاءپر انتہائی شرمناک الزام عائد کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق دی ٹائمز نے دبئی کے شاہی خاندان کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہزادی حیاءبنت الحسین کے اپنے برطانوی باڈی گارڈ کے ساتھ ناجائز مراسم قائم تھے، جن کا شک ان کے شوہر شیخ محمد بن راشد المختوم کو پڑ گیا تھا اور وہ اس معاملے کی پڑتال کر رہے تھے۔چنانچہ شہزادی حیاءکو خوف لاحق ہو گیا تھا کہ اگر ان کے اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ تعلق کا پردہ فاش ہو گیا تو انہیں دبئی میں خوفناک انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اس نے ملک سے فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حوالے سے شیخ محمد بن راشد المختوم کا شک درست تھا یا نہیں۔ یہ برطانوی باڈی گارڈ برطانوی فوج کا ریٹائرڈ اہلکار تھا۔ اسے برطانیہ کی ’یوکے مشن انٹرپرائز لمیٹڈ‘ نامی کمپنی نے شہزادی حیاءکی سکیورٹی پر لگایا تھا۔ شاہی خاندان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ”شہزادی حیاءاکثر اپنے اس باڈی گارڈ کو قیمتی تحائف دیتی رہتی تھیں جس پر شاہی خاندان کے لوگوں کو شک تھا اور وہ ان کے تعلق کو ’نامناسب قربت‘ قرار دیتے تھے۔ “ دی ٹائمز نے اس انکشاف پر شہزادی حیاءبنت الحسین کے نمائندوں، مذکورہ باڈی گارڈ اور یوکے مشن انٹرپرائز سے رابطہ کیا تاہم کسی نے بھی اس پر ردعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ شہزادی حیاءجرمن سفیر کی مدد سے ملک سے فرار ہوئیں اور اپنے دو بچوں کو بھی ساتھ لے گئیں۔ اب وہ لندن کے علاقے کینسنگٹن میں اپنے ساڑھے 8کروڑ پاﺅنڈ کے عالیشان گھر میں رہائش پذیر ہیں اور اپنے شوہر سے طلاق لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ دوسری طرف ان کے شوہر نے بھی لندن ہائیکورٹ کی فیملی ڈویژن میں ان کے خلاف بچوں کی حوالگی کا مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -