نزلہ زکام آپ کو کینسر کی کس قسم سے محفوظ رکھتا ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

نزلہ زکام آپ کو کینسر کی کس قسم سے محفوظ رکھتا ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان ...
نزلہ زکام آپ کو کینسر کی کس قسم سے محفوظ رکھتا ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نزلہ و زکام اگرچہ ایک بیماری ہے مگر سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا حیران کن فائدہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ سن کر آپ بھی قدرت کی کاریگری پر دنگ رہ جائیںگے۔ میل آن لائن کے مطابق نزلے میں ایک وائرس پایا جاتا ہے جس کے متعلق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے مثانے کے کینسر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ اس وائرس کا نام coxsackievirusہے۔

اس تحقیق میں یونیورسٹی آف سرے اور رائل سرے کاﺅنٹی ہسپتال کے سائنسدانوں نے مثانے کے کینسر کے 15مریضوں پر تجربات کیے۔ ان تمام میں اس وائرس نے کینسر زدہ خلیوں کا بڑی تعداد میں خاتمہ کرکے انہیں دوبارہ صحت مند بنا دیا۔ حتیٰ کہ ایک مریض میں تو کینسر زدہ خلیے 100فیصد ختم ہو گئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہارڈیف پیندھا کا کہنا تھا کہ ”ہماری اس تحقیق میں ایسے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں کہ مثانے کے کینسر سے شفایابی کی طرف ایک انقلابی قدم ثابت ہوں گے۔ سب سے حیران کن بات اس میں یہ ہے کہ اس وائرس کے مریض پر کوئی مضراثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔“

مزید : تعلیم و صحت