متحدہ عرب امارات جانے والوں کو اب پہنچتے ہی ائیرپورٹ پر یہ انتہائی ضروری چیز بالکل مفت ملے گی

متحدہ عرب امارات جانے والوں کو اب پہنچتے ہی ائیرپورٹ پر یہ انتہائی ضروری چیز ...
متحدہ عرب امارات جانے والوں کو اب پہنچتے ہی ائیرپورٹ پر یہ انتہائی ضروری چیز بالکل مفت ملے گی

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سیاحت کے لیے آنے والوں کو مفت سم کارڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ سم کارڈ سیاحوں کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی مہیا کر دیا جائے گا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ سم کارڈ ایک مہینے کے لیے کارآمد ہو گا اور اگر سیاح اپنے ویزے کی مدت میں توسیع کرواتے ہیں تو سم کارڈ کی مدت خود بخود بڑھ جائے گی۔ سیاحوں کو یہ خوشخبری فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو نہ صرف سم کارڈ دی جائے گی بلکہ اس میں ڈیٹا، انٹرنیشنل کالنگ ٹائم اور ٹیکسٹ میسجز بھی مفت مہیا کیے جائیں گے۔فیڈرل اتھارٹی نے سیاحوں کے لیے یہ شاندار سہولت ٹیلی کام نو(TeleKomNow)کے اشتراک سے فراہم کی ہے۔ سیاح جب ایئرپورٹ پر اتریں گے تو یہ سم کارڈ انہیں پاسپورٹ کنٹرول آفیسر کی طرف سے تحفے میں دی جائے گی، جو پورے متحدہ عرب امارات میں کارآمد ہو گی۔

مزید : عرب دنیا