یورپی یونین ائیر سیفٹی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندیا ں ،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

یورپی یونین ائیر سیفٹی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندیا ں ،پاکستان نے بڑا ...
یورپی یونین ائیر سیفٹی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندیا ں ،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قومی ائیر لائن پر پابندیوں کے خلاف یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی سفارتکار اور پی آئی اے حکام آئندہ ہفتے یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی میں اپیل دائرکریں گے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق یورپی ممالک میں متعین سفیروں کےعلاوہ پاکستانی نژادبرطانوی پارلیمنٹیرین سے بھی رابطےشروع کردیے گئے ہیں۔پی آئی اے پیرس،میلان، کوپن ہیگن اور بارسلونا کے لیے ہفتے میں پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ قومی ایئرلائن برطانیہ کےلیےہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔  یورپی یونین ائیرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی تھی۔

مزید :

قومی -