پی آئی اے کی پرواز کی سکھر میں ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی پرواز کی سکھر میں ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کی پرواز کی سکھر میں ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی پرواز نے سکھر ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔اے آر وائی نیوز کی خبر کے مطابق ، بشکیک سے ملتان جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن  کی پرواز کو خراب موسم کی خرابی کے باعث سکھر ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق ، کرغزستان کے دارالحکومت ، بشکیک سے پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 9514 کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن سخت موسمی حالات کی وجہ سے سکھر ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے پر مجبور کردیا گیا۔سکھر ہوائی اڈے کے منیجر کے مطابق ، موسم معمول پر آنے کے بعد یہ پرواز ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔دوسری جانب طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد ریاض سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تفصیلات کے مطابق ، ریاض سے پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 8726 ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تھی لیکن اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ، جس کے باعث وہ کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔

مزید :

قومی -