رواں سال کا ئٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8ہزار 939ملزم پکڑے گئے

رواں سال کا ئٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8ہزار 939ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران پتنگ بازی پر 08 ہزار 779 مقدمات درج کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 08 ہزار939 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران96 ہزار896 پتنگوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ کریک ڈاون کے دوران09ہزار 945 ڈور کی چرخیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ لاہور پولیس نے رواں سال ہوائی فائرنگ پر 346 مقدمات درج کئے اور 396 ملزمان کوگرفتار کیا۔ رواں سال میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں 830 مقدما ت درج کئے گئے اور 915 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کے ویب پیج بناکر خوف و ہراس پھیلانے والوں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -