جوہر ٹاؤن،موبائل فون کی قسط ادانہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی

جوہر ٹاؤن،موبائل فون کی قسط ادانہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن میں موبائل فون کی قسط ادانہ کرنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق بیڑ گاوں کے رہائشی 32 سالہ نیاز نے دوست کو موبائل فون اقساط پر لے کر دیا تھا۔دوست قسطوں کی ادائیگی نہ کر سکا تودکاندار نیاز سے قسطوں کا مطالبہ کرتا تھا اس بات پر گزشتہ روز اس کاگھر کے قریب قسطوں والے سے جھگڑا ہو گیا جس پر نیاز نے دلبرداشتہ ہوکر سر میں گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈیڈ ہاوس منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -