لاہور پولیس میں متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے، ناقص کارکردگی پر 4لائن حاضر

لاہور پولیس میں متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے، ناقص کارکردگی پر 4لائن ...

  

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے متعددایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ناقص کاکردگی اور اختیارات سے تجاوز پر 04 ایس ایچ اوزکو لائن حاضرکردیا گیا۔ ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ اوتھانہ کوٹ لکھپت سب انسپکٹروقاص الحسن،ایس ایچ اوتھانہ ڈیفنس بی سب انسپکٹراسد اقبال اورایس ایچ اوتھانہ شفیق آبادسب انسپکٹرمحمد افضل کو لائن حاضرکیا گیا۔پولیس لائنز سے انسپکٹرمحمد ارحم ایس ایچ او تھانہ کاہنہ،انسپکٹررانا مجاہد ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن،انسپکٹرخالد محمود ایس ایچ او تھانہ مناواں اورسب انسپکٹرمحمد اشرف کوایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت تعینات کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے 04 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں ردوبدل بھی کیا۔ ایس ایچ اوتھانہ نشتر کالونی انسپکٹر انجم توقیر ایس ایچ او تھانہ غازی آباد،ایس ایچ اوتھانہ غازی آبادسب انسپکٹر اسد عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی،ایس ایچ اوتھانہ کاہنہ انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ شفیق آبادجبکہ ایس ایچ اوتھانہ مناواں سب انسپکٹر نیئر نثار ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس ایریابی تعینات کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -