لاری اڈا،رکشہ ڈرائیور نے چاقو مار کر مسافر کو زخمی کردیا

لاری اڈا،رکشہ ڈرائیور نے چاقو مار کر مسافر کو زخمی کردیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سول لائن کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیور نے مسافر کوچاقو مار کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے میں تلخ کلامی پررکشہ ڈرائیور نے رکشہ میں سوار کلیم اللہ پر چاقو سے وار کردیے جس کے نتیجے میں کلیم اللہ شدید زخمی ہوگیا، اطلاع پر ڈولفن پولیس نے موقع پر پہنچ کرزخمی کو طبی امداد کے لیے گنگارام ہسپتال منتقل کیا گیا زخمی کے بیان کے مطابق وہ رکشہ پر مکہ کالونی سے لاڑی اڈہ جا رہا تھا کہ ڈرائیور کو لمبا راستہ اختیار کرنے سے منع کرنے پر اس نے حملہ کردیا۔

مزید :

علاقائی -