اینٹی کرپشن کی کارروائی، بدعنوانی کے مقدمے میں نامزد4ملزم گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی، بدعنوانی کے مقدمے میں نامزد4ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے بدعنوانی کے مقدمہ میں نامزد تھانہ شفیق آباد کے تھانیدار، جعلساز سیکرٹری یوسی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رشوت وصولی کی ایف آئی آر میں نامزد سب انسپکٹر جاوید اقبال کو تھانہ شاہدرہ کے باہر سے مزاحمت کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن نے دوسری کارروائی میں جعلی سیل ڈیڈ بنا کر سگے چچا کو کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سے محروم کرنے والے ملزم احمد علی کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے مردہ شخص کے بوگس طلاق نامہ کی تصدیق کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل عمر سلیمان جبکہ چوتھی کارروائی میں ایل ڈی اے کے سابق سٹاف آفیسر محمد افضال کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد افضال نے اوور سیز پاکستانی کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے کروڑوں روپے کی پراپرٹی سے محروم کر دیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹرز کو اشتہاریوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -