اضافی گیس اور تیل کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالائقی ہے:شہباز شریف

اضافی گیس اور تیل کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالائقی ہے:شہباز شریف

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کراچی سمیت ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی اور اس پر قیمتوں میں اضافہ دوہرا ظلم ہے۔اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ اضافی گیس اور تیل ملنے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں قلت صرف نالائقی ہے،ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے،عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے۔ عوام کورونا وباء، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی، گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں،موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم ہے۔ظلم کی حکومت ظالمانہ اقدامات سے ظلم کی تبدیلی لائی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے،موجودہ حکومت نوازشریف دور میں بنائی گئی بجلی کو مینج کرنے میں بھی ناکام ہے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -