پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان،لاہور میں روٹی 2،نان 3روپے مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان،لاہور میں روٹی 2،نان ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے 26جون کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی میں 2 اعشاریہ 29 فیصد کا اضافہ ہوگیاہے۔ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم 33.97 فیصد، ڈیزل 26.21 فیصد، ایل پی 5.54 فیصد، ٹماٹر 19.23 اور پیاز کی قیمتوں میں 2.37 فیصد اضافہ ہوا جو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی قیمت 80.58 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہوگئی۔اسی طرح سرخ مرچ 19 روپے اور ٹماٹر 11 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں انڈے اڑھائی روپے فی درجن، مرغی کا گوشت ساڑھے 4 روپے، دال ماش ایک روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 68 روپے مہنگاہوا۔ اس کے علاوہ چاول، پیاز اور چھوٹے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگائی اضافہ

مزید :

صفحہ اول -