چھٹی کے روز پتنگ بازوں، ون ویلرز پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

چھٹی کے روز پتنگ بازوں، ون ویلرز پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ فروشی، ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ پر زیروٹولرنس پالیسی جاری رہے گی۔انہوں نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ چھٹی کے روز ون ویلرز، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاون کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا قلعہ قمع کیا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور پتنگ بازوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی شروع کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے، ان کا مزید کہنا تھاکہ والدین اور شہری ایسے خونی کھیل کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مزید :

علاقائی -