کورونا کے خلاف جنگ،این سی او سی کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر مبارکباد کا مستحق:فیاض الحسن

  کورونا کے خلاف جنگ،این سی او سی کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر ...

  

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے خدمت اور جذبے کے سو دن مکمل کرلیے۔کورونا کیخلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیوں پر این سی او سی مبارکباد کا مستحق ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں چھبیس فروری سے اب تک ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے ستائیس ہزار بیڈز مختص کیے گئے۔ ہیلتھ ورکرز کیلئے خصوصی ریلیف پیکج سمیت کمزور طبقات کیلئے ایک سوانچاس ارب کا ریلیف پیکج دیا گیا، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان وینٹی لیٹرز اور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملک بھر کی ایک سو بتیس لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد ساٹھ ہزار روزانہ تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کورونا کیخلاف محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ ٹوئٹر پر“کورونا کیخلاف جنگ بزدار کے سنگ”کا ٹاپ ٹرینڈ بننا سردار عثمان بزدار پر عوامی اعتماد کی دلیل ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا عوام کو حکومت کیساتھ مل کر کورونا کیخلاف جنگ جیتنی ہے۔ عوام مجوزہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -