بہتر کارکردگی پر پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

  بہتر کارکردگی پر پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کبڈی ورلڈ کپ 2020میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پیٹرن پولیس کبڈی ٹیم ڈی آئی جی فیصل رانا نے کھلاڑیوں کوڈیڑھ لاکھ نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں پاکستان کبڈی ٹیم کے ہیڈ کوچ اے ایس آئی طاہر وحیدجٹ اور کھلاڑی کانسٹیبل کلیم اللہ جٹ نے ملاقات کی۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے اور بھارت کیخلاف کبڈی ورلڈ کپ فائنل میچ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی طرف سے پیٹرن پولیس کبڈی ٹیم ڈی آئی جی فیصل رانا نے دونوں کھلاڑیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دیں۔

مزید :

علاقائی -