سٹی رائیونڈ کو تحصیل کورٹس بنانے کے معاملہ پرمقدمات کا ریکارڈ طلب

  سٹی رائیونڈ کو تحصیل کورٹس بنانے کے معاملہ پرمقدمات کا ریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سٹی رائے ونڈ کو تحصیل کورٹس بنانے کے معاملہ پرسیشن جج لاہور نے رائے ونڈ کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے،اس سلسلے میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے سینئر سول جج لاہور شکیب عمران سے ریکارڈ طلب کیاہے،سیشن جج لاہور کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ رائے ونڈ کے علاقے کے تازہ ترین کریمینل،سول اور فیملی مقدمات کا ریکارڈ اکھٹا کیا جائے،ذرائع کے مطابق مقدمات کے مطابق رائے ونڈ میں کچہری کے قیام کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -