اقبال ٹاؤن سے ڈکیتی، راہزنی، موبائل فون سینچر گینگ کے 8ارکان گرفتار

  اقبال ٹاؤن سے ڈکیتی، راہزنی، موبائل فون سینچر گینگ کے 8ارکان گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی، راہزنی، و موبائل فون سنیچر گینگ کے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور دیگر مال مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ملزمان کو مزاحمت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ فیاض،جمیل،ارشد، تنویر،عابد،عمران،اکرم اور اصغر شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے طریقہ واردات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسلحہ کے زور پر شہریوں کو یرغمال بنا لیتے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے، جبکہ گھروں میں بھی وارداتیں کرتے،موٹرسائیکل چوری کرکے سستے داموں فروخت کرکے رقم اپس میں تقسیم کر لیتے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی ڈکیتی کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ اقبال ٹاؤن،گلشن اقبال،ملت پارک،ستوکتلہ،مانگا منڈی،جوہر ٹاون، نواں کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے مزید انکشافات متوقع ہیں، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر ایس ایچ او اقبال ٹاؤن آصف جاوید اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -