مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2نوجوان شہید

  مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں دو کشمیری شہید کردئیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دونوں نوجوانوں کو شہید کیا۔ دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی جاری تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگیوں پر بہت بھاری ثابت ہو رہا ہے اور اس تنازع نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بالعموم جبکہ 1989 سے لے کر اب تک بالخصوس لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں لوگ انسانی حقوق کے بغیر زندگی بسر کر رہے ہیں کیونکہ بھارت نے ان کی تمام بنیادی آزادیاں سلب کررکھی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں لوگوں کا قتل، ماورائے عدالت پھانسیاں، گرفتاریاں، تشدد، پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، املاک کی تباہی اور خواتین کی آبروریزی معمول بن چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 95ہزار615افراد کو شہید کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -