ڈیفنس، ٹاؤن شپ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

ڈیفنس، ٹاؤن شپ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اکبر بٹ کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ10کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ٹاؤن شپ کے علاقے میں مسلح ڈاکو امین چوہدری کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ25ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فراز اور فیملی سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیورات۔ ساندہ کے علاقے سے فیصل حیات اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار نقدی و زیورات۔سول لائن میں حاجی نواز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار۔شاہدرہ میں تبسم سے گن پوائنٹ پر70ہزار نقدی موبائل فون اور گلبرگ سے گن پوائنٹ پر تنویر سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چور غازی آباد اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں،راوی روڈ،مغلپورہ اور کوٹ لکھپت سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید :

علاقائی -