اچھرہ،گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے مقبول روڈ میں واقع گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا