زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے خاتون زخمی

زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے خاتون زخمی

  

لاہور(کرائم ر پورٹر)تھانہ کاہنہ کی چوکی سوا اصل کے علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں فضیلت نامی خاتون جو کہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دو پارٹیوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں خاتون زخمی ہو گئی ہے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -