ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے4 ملزم گرفتار

  ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے4 ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے منچلے نے گرفتار کرلئے،پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر ایس پی سول لائنز دوست محمد نے ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا گزشتہ روز پولیس نے فائرنگ کرنے والے اعظم خان، نوریز، حسیب، عاکف وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -