مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے رائیونڈ روڈ تالاب سرائے پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار بیوی جاں بحق جبکہ میاں شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کی ٹیم نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والی عورت کی شناخت بشیراں بی بی کے نام سے ہوئی ببلیانہ کے رہائشی تھی۔ میاں بیوی تالاب سرائے سے اپنی بیٹی کو مل کر ببلیانہ واپس جا رہے تھے کہ ٹریلر نے کچل ڈالا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش اور ٹریلر کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی

مزید :

علاقائی -