نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کر نیوالے اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج

نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کر نیوالے اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے نجی سکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر احتشام ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے نجی سکول میں طالبات کو ہراسانی کے واقعہ پر اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی جس پر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ پانچ سکول ملازمین کے خلاف درج کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر احتشام ارشد کے مطابق ملزمان کمسن سکول طالبات کو نازیبا تصویریں اور مواد بھجواتے تھے۔ملزمان نے اپنے اختیارات اور منصب کا غلط استعمال کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -