پنجاب میں کسی کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے نہیں دینگے:عثمان بزدار

پنجاب میں کسی کو ادویات کی قیمتیں بڑھانے نہیں دینگے:عثمان بزدار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں ادویات اور انجکشن وافر مقدارمیں دستیاب ہیں،حکومت نے مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے پر 12 ہزار سے زائد انسپکشن کیں، صوبے میں کسی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے، پنجاب حکومت سیوریج کے پانی میں وائرس کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لئے پائلٹ پروگرام شروع کرے گی،پنجاب حکومت نے بہترین فیصلہ سازی کے لئے نامور طبی ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا،جس میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں عیدالاضحی کے لئے ایس او پیز کی تیاری اور دیگر ضروری انتظامات پر غورکیا گیا۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے عیدالاضحی سے 15 روز قبل مویشی منڈیاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیاں شہری حدود کے باہر لگانے کے انتظامات جلد مکمل کئے جائیں اور عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 100 روز میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمبارکباد کی مستحق ہے جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔دریں اثناء ایک دوسرے اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدارکی ہدایت پر شہروں کے انفراسٹرکچر کیلئے اکنامک پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انفراسٹرکچر کے نئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور پراجیکٹس کے لئے انٹرنیشنل بڈنگ پر جائیں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایاجائے-راولپنڈی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فیزبیلٹی کے لئے کام کو تیزی سے آگے بڑھایاجائے-انہوں نے کہا کہ62کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ 61ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ میں مکمل کیا جائے گا-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کے لئے ضروری امور جلد طے کئے جائیں - وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کے 20پائلٹ زون میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ سوا7ارب روپے سے مکمل ہوگا-لاہور میں 42 وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گے-لاہور میں زیرو ویسٹ مٹیریل ریکوری پراجیکٹ ایک ارب 44کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا-پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت10 میگا پراجیکٹ 79ارب روپے سے مکمل ہوں گے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ کااجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں پنجاب پبلک پرائیویٹ پارنٹر اتھارٹی کے انتظامی او رمالی قوانین کی منظوری دی گئی اور پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی- اجلاس میں نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ ہائی ویزکی گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں - وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم گزشتہ مالی سال میں سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کے حوالے سے انکوائری کرے گی- وزیر اعلی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا - وزیر اعلی معائنہ ٹیم سکیموں کی سلیکشن کے طریقہ کار، مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد، فنڈز کے استعمال اور کام کی تکمیل کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلی کو پیش کرے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا- مقررہ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے سے عوام کو سہولت ملتی ہے - فنڈز کے بروقت استعمال سے ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے-انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کا درست اور بروقت استعمال ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے - صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں -بعدازاں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر سائٹ پر پہنچے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے منصوبے کو جلد مکمل کر کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا گیا

سردارعثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -