اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی رپورٹ

اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اینٹی رائٹ فورس ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی جمیل ظفر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران43مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 97 دستے روانہ کئے گئے۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے01ہزار سے زائدبیریئرز مختلف ڈویڑنز میں بھجوائے گئے۔

سیاسی وسماجی یونینزکے29سے زائد احتجاج وریلیوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی۔مختلف مظاہروں میں 1135 سے زائد افراد کو پرْامن طور پر منتشر کیاگیا۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 240 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔احساس کفالت مراکز پر35 سے زائد لیڈیز اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر تعینات کیاگیا۔نجی ہوٹل میں بجٹ اجلاس کے موقع پر 100 سے زائد جوانوں نے سکیورٹی فراہم کی۔

مزید :

علاقائی -